Time 13 جولائی ، 2024
پاکستان

توشہ خانہ کے نئے کیس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان

توشہ خانہ کے نئے کیس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان
نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کا امکان ہے: ذرائع— فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کے انکوائری میں عدم تعاون پر وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی اور نیب ٹیم گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئی۔

ذرائع نے بتایاکہ نیب ٹیم کی جانب سے توشہ خانہ کے نئے کیس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان ہے۔

بشریٰ بی بی کواڈیالہ جیل سے رہاکرکے دوبارہ گرفتار کرنے کا امکان ہے۔ راولپنڈی پولیس کی اضافی نفری اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر5 پر تعینات ہے۔

ویمن پولیس کی نفری، ایس ایچ او تھانہ ویمن بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔ اڈیالہ جیل گیٹ نمبر5 کےداخلی راستے پر ایلیٹ فورس کی گاڑیاں کھڑی کردی گئیں۔

بعد ازاں نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔

مزید خبریں :