پاکستان
10 فروری ، 2013

نئے گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان نے عہدے کا حلف اٹھالیا

نئے گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان نے عہدے کا حلف اٹھالیا

پشاور … نئے گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ نے عہدے کا حلف اٹھالیا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ان سے حلف لیا۔ گورنر ہاوٴس پشاور میں نئے گورنر کی حلف برداری کی تقری ہوئی ، انجینئر شوکت اللہ خان نے خیبرپختونخوا کے نئے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان نے انجینئر شوکت اللہ خان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی، اسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی، صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر، وفاقی و صوبائی وزراء، سینیٹرز اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انجینئر شوکت اللہ خان باجوڑ ایجنسی سے 2008 ء میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزید خبریں :