10 فروری ، 2013
کراچی … نارتھ کراچی، سرجانی ٹاوٴن اور یو پی موڑ کے قریب فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹری فائیو ڈی فور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو زخمی کردیا۔ ایسے ہی دو دیگر واقعات سرجانی ٹاوٴن اور یوپی موڑ پر پیش آئے جہاں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔