Time 15 جولائی ، 2024
پاکستان

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
شیر افضل مروت کو گرفتار کرکے 30 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے: عدالت کا حکم/ فائل فوٹو

اسلام آباد کی عدالت نے شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ نصیر آباد کے ایک مقدمے میں  شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ شیر افضل مروت کو گرفتار کرکے 30 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

 شیر افضل مروت پر ٹھلیاں موٹروے انٹرچینج کے قریب پلاٹ پر بغیر منظوری کے تعمیرات کرنےکا الزام ہے۔


مزید خبریں :