10 فروری ، 2013
کوئٹہ …کوئٹہ شہر میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے سنے گئے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم سمت سے دو راکٹ فائر کیے گئے ہیں،تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت اور جگہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے،جیو نیوز کے نمائندے ندیم کوثر کے مطابق پولیس اور انتظامیہ اس سلسلے میں مزید تفتیش کررہی ہے۔جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پہلا دھماکا پیرابولخیر روڈ پر ہوا ہے،دھماکوں کے بعد شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔