10 فروری ، 2013
کراچی…کراچی جنوبی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص ہوٹل کا ملاز م ہے،ذرائع نے مزید بتایا کہ فائرنگ کی وجہ کھانے کے بل کا تنازع تھا جس کی وجہ سے ہوٹل کا ملازم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔دریں اثناء کراچی شرقی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر کار پر نامعلوم افرادنے فائرنگ کردی ،ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔