پاکستان
10 فروری ، 2013

عوامی نیشنل پارٹی نے انتخابات لڑنے کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خوا نے آئندہ انتخابات کیلئے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ پشاور میں پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چیرمین سینٹر افراسیاب خٹک کی زیرصدارت وزیراعلیٰ انیکسی میں منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی کے خواہش مند امیدار 15 فروی سے 25فروری تک ضلعی تنظیموں سے تصدیق شدہ درخواستیں بمعہ مقررہ فیس باچاخان مرکز پشاور میں پارلیمانی بورڈ کے پاس جمع کروائیں۔اسی طرح قومی وصوبائی اسمبلیوں کی خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کیلئے بھی ضلعی تنظیموں سے تصدیق شدہ درخواستیں جمع کرانا لازمی قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :