پاکستان
10 فروری ، 2013

افضل گرو کی پھانسی کے خلاف ملتان اورحیدرآباد میں مظاہرے

 افضل گرو کی پھانسی کے خلاف ملتان اورحیدرآباد میں مظاہرے

حیدر آباد…کشمیری رہ نما افضل گرو کی پھانسی کے خلاف ملتان اورحیدرآباد میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ملتان میں جمعیت طلباء عربیہ نے معصوم شاہ روڈ پر افضل گرو کی پھانسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا پاسبان رکشہ یونین کے چیئرمین ادریس بٹ کی قیادت میں حرم گیٹ چوک سے نواں شہر تک ریلی نکالی گئی جہاں افضل گرو کی پھانسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔جماعت الدعوہ پاکستان حیدرآباد کی جانب سے کشمیری نوجوان افضل گروہ کو پھانسی دیئے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

مزید خبریں :