10 فروری ، 2013
کراچی …قائم مقام گورنر سندھ نثار کھوڑو کاکہنا ہے کہ حکومتوں کی ناکامی کا فیصلہ سپریم کورٹ نہیں عوام کریں گے، عدالت صرف رائے دے سکتی ہے فتویٰ نہیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ گورنر سندھ کی واپسی کے بعد ہوگا۔ سندھ کے معروف ادیب اور دانش ور سراج الحق میمن کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں شرکت کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے کوششیں کررہے ہیں،دیگر اضلاع سے اضافی پولیس بلواکر شہر میں تعینات کی ہے غیر قانونی ہتھیاروں کا خاتمہ ضروری ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ ہرجماعت کو اپنا سیاسی اتحاد بنانے کا حق حاصل ہے۔ دس جماعتوں کے اتحاد نے بتادیا کہ پیپلزپارٹی کا تنہا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی۔