Time 18 جولائی ، 2024
پاکستان

چیف الیکشن کمشنر مستعفی نہیں ہوئے تو انکے خلاف ریفرنس دائر کرینگے: اپوزیشن لیڈر پنجاب

چیف الیکشن کمشنر مستعفی نہیں ہوئے تو انکے خلاف ریفرنس دائر کرینگے: اپوزیشن لیڈر پنجاب
ملک میں آرٹیکل 6 اس سے پہلے بھی لگ چکے ہیں، یہ تمام کارروائیاں سیاسی بنیادوں پر کی جارہی ہیں: احمد خان بھچر/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور  پی ٹی آئی رہنما احمد خان بچھر نے کہا ہے کہ  چیف الیکشن کمشنر اگر مستعفی نہیں ہوتے تو ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرینگے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد خان بچھر نے کہا کہ ملک میں آرٹیکل 6 اس سے پہلے بھی لگ چکے ہیں، یہ تمام کارروائیاں سیاسی بنیادوں پر کی جارہی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس فیصلے میں حکومت کے ساتھ نہیں اور عمران خان کو  اب زیادہ دیر اندر نہیں رکھا جاسکتا جب کہ ہم اس مہنگائی کے خلاف جلد سڑکوں پر آرہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اگر مستعفی نہیں ہوتے تو ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرینگے۔ 

مزید خبریں :