پاکستان
11 فروری ، 2013

عبوری حکومت کی مدت میں اضافہ یا الیکشن میں تاخیر قبول نہیں: رحمان ملک

عبوری حکومت کی مدت میں اضافہ یا الیکشن میں تاخیر قبول نہیں: رحمان ملک

لاہور…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اگر عبوری حکومت کی مدت کو لمبا کیا گیا یا الیکشن کی تاریخ میں تاخیر کی گئی تو قوم نہیں مانے گی، صدر کے لاہور آنے سے کسی کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے، آئندہ حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہو گی۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی سیاست کا کوئی توڑ نہیں، وہ جب بھی آتے ہیں کھلبلی مچ جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو صدر کا استقبال کرنا چاہئے تھا، اب بھی اگروہ بلاول ہاوٴس جا کر صدر سے ملیں تو یہ خوش آئند ہو گا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے طالبان مذاکرات کے لئے مجبور ہوئے، ابھی بات چیت شروع نہیں ہوئی تو گارنٹی کا تو کوئی سوال ہی نہیں۔

مزید خبریں :