پاکستان
11 فروری ، 2013

کراچی: ڈیفنس مارکیٹ میں ہوٹل پر فائرنگ، ویڈیو جیو نیوز کو موصول

کراچی: ڈیفنس مارکیٹ میں ہوٹل پر فائرنگ، ویڈیو جیو نیوز کو موصول

کراچی…گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں کھانے کے ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ ہوئی جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ہوٹل ملازم اور سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈیفنس فیز 2 میں واقع فوڈاسٹریٹ میں فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہاں معمول کے مطابق گاہکوں کا رش لگا ہوا تھا، موٹرسائیکل پرسوار دو افراد نے تیزی سے گزرتے ہوئے فائرنگ کی ، فائرنگ کے نتیجے میں دوکان پر موجود ایک گاہک، ریسٹورنٹ کے ملازمین اور گارڈ سمیت چار افراد زخمی ہوگئے تاہم گاہک جس کی شناخت جنید کے نام سے ہوئی وہ اسپتال میں جانبر نہ ہوسکا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو ٹی وی نے حاصل کرلی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ فائرنگ کے بعد ریسٹورنٹ کے باہر بھگدڑ مچ گئی، علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا اور کاروبار بند ہوگیا تاہم پولیس نے حادثے کی جگہ سے ثبوت حاصل کرکے ملزمان کا تعاقب شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :