Time 18 جولائی ، 2024
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کو فوری گرانےکا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کو فوری گرانےکا حکم
فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کو فوری گرانےکا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس شاہد کریم نےاسموگ کیس میں 7 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالتی حکم میں لکھا گیاکہ اینٹوں کے بھٹوں پر عدالتی حکم کی سخت خلاف ورزی ہو رہی ہے، جس کا ذمہ دار محکمہ ماحولیات ہے، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کو آخری وارننگ دی جا رہی ہے، پرانی ٹیکنالوجی  پر چلنے  اور کالا دھواں چھوڑنے  والے بھٹوں کو  نوٹس کے بغیر فوری طور  پر گرایا جائے۔

عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ جوڈیشل کمیشن کے ممبر لاہور رِنگ روڈ سے ملحقہ انڈسٹریز کا دورہ کریں گے، ممبر کمیشن اس بات کا جائزہ لیں گےکہ تمام انڈسٹریز اسموگ سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کر رہی ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ  واسا کی جانب سے پانی کی خلاف ورزی کرنے والی سوسائٹیز کی لسٹ جمع کرائی گئی ہے،کچھ سوسائٹیز  نے جرمانے ادا کر دیے ہیں، تاہم  واسا دیگر سوسائٹیز کو  بھی جرمانوں کی ادائیگی سے متعلق آخری نوٹس جاری کرے۔

مزید خبریں :