11 فروری ، 2013
اسلام آباد…تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ انتخابات التوا کا شکار ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق درخواست کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے کہ آئین کے تحت شفافیت کے تقاضے پورے کرے، جس ادارے نے شفافیت کویقینی بناناہے اس کی اپنی تشکیل نو آئین کے مطابق نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں تحریک منہاج القرآن کے سربراہ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ انتخابات التوا کا شکار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا موقف ہے کہ انتخابات شفاف طریقے سے ہونے چاہئیں۔