Time 21 جولائی ، 2024
پاکستان

ایپکس کمیٹی میں واضح کردیا تھا کچھ مسلح لوگ سرکاری اہلکار بن کر گھوم رہے ہیں: علی امین

ایپکس کمیٹی میں واضح کردیا تھا کچھ مسلح لوگ سرکاری اہلکار بن کر گھوم رہے ہیں: علی امین
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم عوام کے تحفظات دورکریں گے اور ان کی توقعات پرپورا اتریں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ جہاں کہیں بھی مسلح عناصر ملیں انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

اپنے ویڈیو بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری حکومت بننےکے بعد پہلے ایپکس کمیٹی اجلاس میں واضح کردیا تھا کہ کچھ مسلح لوگ سرکاری اہلکار بن کر گھوم رہے ہیں، یہ مسلح افراد خود کو سرکاری ادارے سے منسلک بتاتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پولیس ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے اور ان کےٹھکانےخالی کروائے۔

اپنے بیان میں علی امین  گنڈاپور نے کہا کہ بنوں معاملے پربنوں کےمشران سمیت سب کا شکر گزار ہوں، سب نے انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کربات چیت سے معاملہ حل کیا۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ علاقہ مشران نے معاملے پر کمیٹی بنائی ہے، یہ کمیٹی کل مجھ سے مل کر معاملے پر بات کرے گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم عوام کے تحفظات دورکریں گے اور ان کی توقعات پرپورا اتریں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج، پولیس اور عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، سب کو مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرکے امن قائم کرنا ہے۔

مزید خبریں :