پاکستان
11 فروری ، 2013

سپریم کورٹ : الیکشن کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق درخواست کی سماعت

سپریم کورٹ : الیکشن کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق درخواست کی سماعت

اسلام آباد…سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں یہ میری پہلی حاضری ہے،اجازت چاہتا ہوں کہ کیس سے پہلے اپنے تاثرات سے بھی آگاہ کروں، عدلیہ کی بحالی میں حصہ لیا۔ اس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ آپ اپنے کیس کی بات کریں، پہلے اس پر مطمئن کریں کہ پٹیشن دائر کرنے کیلئے آپ کا کیا قانونی جواز ہے، آپ کا حق دعویٰ کیا بنتا ہے ، عدالت کو مطمئن کریں، کیا کینیڈا کا شہری پاکستان کی شہریت بھی رکھ سکتا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ میں پاکستان اور کینیڈا کا شہری ہوں،امیگریشن کی اصل دستاویزات جمع کرا دوں گا۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ آپ نے کس بنیاد پر کینیڈا کی شہریت حاصل کی ،کیا آپ کو کوئی جان کا خطرہ تھا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ 2005 میں قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے کر کینیڈین شہریت حاصل کی۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایک چیز واضح ہے کہ آپ ایک عرصے سے کینیڈا کے شہری ہیں، آرٹیکل 63 کے تحت آپ کے پارلیمنٹ جانے پر بھی پابندی ہے۔

مزید خبریں :