پاکستان
11 فروری ، 2013

پی آئی اے کے طیارے کو مسقط ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثہ

پی آئی اے کے طیارے کو مسقط ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثہ

کراچی…پی آئی اے کے طیارے کو مسقط ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا ہے۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 259 سیالکوٹ سے مسقط پہنچی تھی کہ لینڈنگ کے دوران طیارے کے دائیں جانب کا لینڈنگ گیئرمتاثر ہوا، جس سے طیارے اور انجن کو شدید نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں موجود عملے سمیت 107 مسافر محفوظ رہے۔ حادثے کی وجہ سے مسقط ایئر پورٹ پروازوں کیلئے بند کردیا گیا۔

مزید خبریں :