Time 23 جولائی ، 2024
پاکستان

گوجرانوالا: بجلی کے بل پر جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

گوجرانوالا: بجلی کے بل پر جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
فوٹو: فائل

گوجرانوالا میں بجلی کے بل پر ہونے والے جھگڑے میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گوجرانوالا کے علاقے پرنس روڈ میں پیش آیا جہاں  بجلی کے بل کے پیسوں پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑے میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا، ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  دونوں بھائی محنت مزدوری کرتے اور ایک ہی مکان میں رہتے تھے،گھر کا بجلی کابل 10 ہزار 500 روپے آیا تھا۔

مزید خبریں :