Time 24 جولائی ، 2024
دنیا

ویڈیو: وہیل نے حملہ کرکےکشتی کو الٹ دیا

امریکا  میں  ایک دیوقامت وہیل نے مچھیروں کی چھوٹی کشتی پر حملہ کرکے اسے الٹ دیا۔

قریب موجود دیگر مچھیروں نے اپنے موبائل فون کیمروں کی مدد سے یہ منظر ریکارڈ کرلیا، واقعےکی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست نیو ہیمپشائر  کے سمندر  میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی وہیل ہمپ بیک وہیل تھی، واقعےکے وقت کشتی پر 2 افراد سوار تھے جو کہ سمندر میں گر پڑے جنہیں قریب موجود افراد نے ریسکیو کرلیا، دونوں افراد محفوظ رہے اور انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔

حکام کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی ہمپ بیک وہیل کی عمر تقریباً 2 سال ہے۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہیل کو کس چیز نے اس اقدام پر مائل کیا،کیونکہ عام طور  پر ہمپ بیک وہیل کشتیوں پر حملہ نہیں کرتیں۔

ہمپ بیک وہیل کی لمبائی عام طور پر 56 فیٹ اور وزن 40 ٹن تک ہوتا ہے۔ گزشتہ 100 سالوں میں ہمپ بیک وہیل کی نسل معدومیت کے شدید خطرے سے دوچار تھی تاہم اب صورتحال میں بہتری آئی ہے اور  اس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :