11 فروری ، 2013
کراچی…کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی چوہدری اسلم کے مطابق ملزمان کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے،انھوں نے بتایا کہ ملزمان قتل،بھتہ خوری اوردیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے،ملزمان سے دھماکا خیزمواد، ہینڈگرینیڈ، ڈیٹونیٹر، وائر اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔