11 فروری ، 2013
لاہور…لاہور ہائیکورٹ نے مجوزہ بہاولپورجنوبی صوبے کیلئے قائم پارلیمانی کمیشن کی تشکیل کی خاطرصدرِمملکت کاپیغام عدالتی ریکارڈ کاحصہ بنا لیا، لاہور ہائیکورٹ کے روبرواظہرصدیق ایڈووکیٹ نے مجوزہ بہاولپورجنوبی صوبہ کے قیام کیلئے قائم پارلیمانی کمیشن کی تشکیل کوچیلنج کر رکھا ہے،درخواست گزار کاموٴقف ہے کہ کمیشن کی تشکیل سراسرغیرآئینی و غیر قانونی ہے۔اور بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ہے کیونکہ میانوالی اور بھکر کے عوام اس مجوزہ صوبے کا حصہ نہیں بننا چاہتے،عدالت نے کیس پر مزید کارروائی 13فروری تک ملتوی کر دی۔