Time 26 جولائی ، 2024
کھیل

یونس خان نے مونچھیں کیوں کٹوائی تھیں؟ سابق کپتان نے دلچسپ وجہ بتادی

یونس خان نے مونچھیں کیوں کٹوائی تھیں؟ سابق کپتان نے دلچسپ وجہ بتادی
مونچھیں ہونی چاہئیں، اور یہ سچ ہے کہ جس کی مونچھ نہیں اس کے پاس کچھ نہیں: سابق کپتان/ فائل فوٹو

پاکستان ٹیم  کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مونچھیں اس لیے کٹوائیں کہ بڑا بڑا نہ لگوں۔

یونس خان حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ’ ہنسنا منع ہے ‘ میں بطور مہمان شریک ہوئے جس دوران شو میں شریک شخص نے ان سے سوال کیا کہ آپ مونچھیں کیوں نہیں رکھتے؟ 

اس کے جواب میں یونس خان نے کہا کہ مونچھیں ہونی چاہئیں، اور  یہ سچ ہے کہ جس کی مونچھ نہیں اس کے پاس کچھ نہیں، میرے والد کی بڑی بڑی مونچھیں ہوا کرتی تھیں۔

یونس خان نے بتایا کہ میں نے بھی مونچھیں رکھی تھیں لیکن جب شناختی کارڈ بنوانے کا سوچا  تو چونکہ  بھائیوں کی شناختی کارڈ کی  تصویر میں بڑی بڑی مونچھیں اچھی نہیں لگتی تھیں اس لیے میں نے پہلے ہی مونچھیں کٹوادی تاکہ بڑا بڑا نہ لگوں۔

سابق کپتان نے بتایا کہ میری والدہ کو بھی  میری  کلین شیو پسند تھی، میری ذرا سی بھی شیو بڑھنے پر وہ مجھے کہتی تھیں شیو بنواؤ اور صاف ستھرے رہا کرو تاکہ اچھے لگو۔

مزید خبریں :