Time 26 جولائی ، 2024
دنیا

بنگلادیش: مظاہروں کے دوران ریلوے اسٹیشن کو ہونیوالے نقصان پر آنسو بہانے پر حسینہ واجد پر تنقید

بنگلادیش: مظاہروں کے دوران ریلوے اسٹیشن کو ہونیوالے نقصان پر آنسو  بہانے پر  حسینہ واجد پر تنقید
کچھ لوگوں نے وزیر اعظم کے اس اقدام کو مرنے والوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش بھی قرار دیا

بنگلادیش: کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران میر پور کے ایک ریلوے اسٹیشن کو ہونے والے نقصان پر  آنسو بہانے پر بنگلادیشی وزیر اعظم تنقید کی زد پر آگئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بنگلا دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کئی روز سے جاری کوٹہ سسٹم مخالف مظاہروں اور جھڑپوں سے متاثر ہونے والے ریلوے اسٹیشن کا دورہ کرنے پہنچیں تو ریلوے اسٹیشن کو پہنچنے والے نقصان کو دیکھ کر رو پڑیں۔ 

حسینہ واجد نے مظاہروں کے دوران ہو نے والی جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والے 150 سے زائدطلبہ کے لیے رونا تو دور  ان کے لیے تعزیت کے دو بول بھی نہ بولے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر لوگوں نے حسینہ واجد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم  کے پاس ریلوے اسٹیشن کے لیے رونے کا وقت تھا، ان لوگوں کے لیے نہیں جو دوبارہ کبھی واپس نہیں آئیں گے۔

کچھ لوگوں نے وزیر اعظم کے اس اقدام کو مرنے والوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش بھی قرار دیا۔

ایک صارف نے تو یہ تک کہا کہ ایک طرف لوگ موت کے منہ میں چلے گئے دوسری طرف ریلوے ٹریک پر مگرمچھ کے آنسو بہائے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ سرکاری ملازمتوں میں 30 فیصد کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلا دیش میں گزشتہ دنوں شروع ہونے والے مظاہروں میں سیکڑوں افراد ہلاک اور  زخمی ہوئے جبکہ ڈھائی ہزار سے زیادہ گرفتاریاں بھی ہوئیں۔

مزید خبریں :