12 فروری ، 2013
ہملٹن…دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 193 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہملٹن میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔ مک کلم 74 ، گپتل 47 اور ردرفورڈ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈیرن بیک نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔