Time 30 جولائی ، 2024
پاکستان

ڈاؤ اسپتال اوجھا کیمپس میں آگ لگ گئی، تمام وارڈز کی بجلی بند

ڈاؤ اسپتال اوجھا کیمپس میں آگ لگ گئی، تمام وارڈز کی بجلی بند
اس سے قبل مارچ میں اوجھا کیمپس کی اوپی ڈی میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی تھی/ فائل فوٹو

 کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی  اسپتال اوجھا کیمپس میں آگ لگ گئی۔

جیونیوز کے مطابق اسپتال میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد تمام وارڈز کی بجلی بند کردی گئی اور بجلی بند ہونے سے  سے مریضوں کومشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں  اوجھا کیمپس کی اوپی ڈی میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی تھی جسے فائربریگیڈ کے عملے نے فوری پہنچ کر بجھا دیا تھا جب کہ حادثے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

مزید خبریں :