12 فروری ، 2013
ہملٹن…دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 55رنز سے ہراکر سیریز1۔1 سے برابر کردی۔ ہملٹن میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔ مک کلم 74 ، گپتل 47 اور ردرفورڈ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈیرن بیک نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بٹلر54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ تیسرا اور آخری میچ 15 فروری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔