پاکستان
12 فروری ، 2013

ملتان میں ٹریکٹر ٹرالی نے10سالہ بچے کو کچل کر ہلاک کر دیا

ملتان…ملتان میں واسا کی ٹریکٹر ٹرالی نے محنت کش مزدور کے بچوں کو کچل دیا 10 سالہ ایک بچہ جاں بحق دوسری 5 سالہ صاحبوں شدید زخمی ہو گئی ہیں پولیس کے مطابق ملتان کے علاقہ غازی آباد چوک پر زکریا ٹاوٴن جھگیوں میں رہنے والے محمد ظفر اپنے 10 سالہ بیٹے کالے خان اور پانچ سالہ بیٹی صاحبوں کو سائیکل پر لیکر جا رہا تھا کہ اچانک واسا کی ایک ٹرالی نے غازی آباد چوک پر ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں کالے خان موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کے بعد اس کے اہل خانہ اور اہل علاقہ مشتعل ہو گئے، موقع پر پولیس نے پہنچ کر حالات پر قابو پایا اور واسا کی گاڑی کو تحویل میں لے لیا ، حادثہ میں محنت کش کی 5 سالہ بیٹی صاحبوں شدید زخمی ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :