31 جولائی ، 2024
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت میں نہیں، ن لیگ سے مجبوری کا الائنس ہے، پیپلزپارٹی ن لیگ کو سپورٹ نہ کرتی تو 3 ماہ بعد دوبارہ الیکشن ہوتے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملکی حالات مشکلات سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کسی پارٹی کے پاس اکثریت نہیں تھی، دو پارٹیوں کو ملنا تھا، ہم حکومت میں نہیں،ن لیگ سےمجبوری کا الائنس ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں بڑے اچھے طریقے سے اپوزیشن کر رہے ہیں،آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کرنا لیڈر شپ کا کام ہے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ فیصلے کرنے کے بعد اتحادیوں کو اعتماد میں لیتی ہے۔