12 فروری ، 2013
کراچی…ایس ایس پی فیاض خان نے کہا ہے کہ سوئی گیس تنصیبات پردھماکوں میں طالبان ملوث ہیں،نیپااورقیوم آبادمیں سوئی گیس تنصیبات پرطالبان نے حملے کئے،ان کا کہنا ہے کہ طالبان کراچی میں سیکڑوں میں نہیں بلکہ چھوٹے گروپس میں ہیں۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والی وارداتوں میں کالعدم تحریک طالبان سوات اورمحسودگروپ ملوث ہیں۔دہشت گرددھماکاخیزموادسے بھری ٹینس بال پھینک کرفرارہوجاتے ہیں۔بھتاخوری کیلئے بھی دہشتگرددستی بم کے بجائے ٹینس بال استعمال کررہے ہیں۔ایس پی مظہرمشوانی نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان پنجے گاڑھ رہی ہے ،اتحادٹاوٴن،سہراب گوٹھ اورکچی آبادیوں میں دہشتگردسرگرم ہیں۔