Time 03 اگست ، 2024
پاکستان

کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟
گڈاپ میں 5.3، اولڈ ائیرپورٹ 4.8، حسن اسکوائر 3.5، جناح ٹرمینل،گلشن حدید، سرجانی 3 ا ور ناظم آباد میں 2.5 ملی میٹر بارش ہوئی/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کردیے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ کیماڑی میں41 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی اور اس کے بعد پی اے  ایف مسروربیس پر 20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ 

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ قائدآباد اور صدر میں19ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن 18.2 ، کورنگی 16.2، ڈی ایچ اے فیزٹو 14.7 اور پی ایف بیس فیصل پر 11 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

اس کے علاوہ گڈاپ میں 5.3، اولڈ ائیرپورٹ 4.8، حسن اسکوائر 3.5، جناح ٹرمینل،گلشن حدید، سرجانی 3 ا ور ناظم آباد میں 2.5 ملی میٹر بارش  ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میٹ کمپلیکس پر 1.8، ابراہیم حیدری 1.5، بن قاسم میں 0.7 جب کہ سب سے کم گلشن معمار میں 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی۔ 


مزید خبریں :