28 فروری ، 2012
سانتیاگو… چلی کے جنگلات میں لگی بدترین بے قابو آگ اب تک 50 گھروں کو نگل چکی ہے۔ چلی کے علاقے Vina del Mar میں جنگلات میں لگی آگ اب تک بھڑک رہی ہے،تیز ہواوں کی وجہ سے آگ کے پھیلنے میں مدد مل رہی ہے ۔ آگ کی وجہ سے لوگ گھربار چھوڑ کر محفوظ مقا م پر جا چکے ہیں ، لاکھوں مالیت کی اشیا جل کر خاکستر ہو چکی ہیں۔ حکام کے مطابق آگ پر کسی حد تک قابو پالیا گیا ہے تاہم خدشات ابھی باقی ہیں۔ زخمی افراد کو طبی امداد بھی دی گئی ہے۔