Time 07 فروری ، 2025
دنیا

بھارت: حاملہ خاتون سے مبینہ زیادتی، شور مچانے پر چلتی ٹرین سے نیچے پھینک دیا

بھارت: حاملہ خاتون سے مبینہ زیادتی، شور مچانے پر چلتی ٹرین سے نیچے پھینک دیا
یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں 4 ماہ کی حاملہ خاتون کو 2 افراد نے ٹرین میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارت میں حاملہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر چلتی ٹرین سے نیچے پھینک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں 4 ماہ کی حاملہ خاتون کو 2 افراد نے ٹرین میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز خاتون تامل ناڈو سے آندھرا پردیش جانے کے لیے ٹرین میں سوار ہوئی، دوران سفر خاتون نے واش روم جانا چاہا جہاں 2 افراد نے خاتون کو زبردستی واش روم میں دھکیل دیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم خاتون کے شور مچانے پر اسے ویلور ضلع کے قریب چلتی ٹرین سے نیچے پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ چلتی ٹرین سے دھکا دینے پر خاتون کو ہاتھ پاؤں اور سر میں شدید چوٹیں آئیں تاہم اسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ریلوے پولیس کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ایک شخص کو حراست میں لے کو پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :