پاکستان
13 فروری ، 2013

کچلاک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت8 افراد جاں بحق

 کچلاک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت8 افراد جاں بحق

کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والوں کی اپنی دنیا اجاڑ گئی۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاون کا رہائشی عبدالسلام شادی کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے اپنے خاندان کے ہمراہ ٹیکسی کار میں چمن جا رہا تھا کہ کچلاک کے علاقے کلی شیخ خان میں ان کی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار کے ڈرائیور گل جان سمیت تین افراد موقع پر جان بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ تین بچوں سمیت پانچوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے۔جان بحق ہونے والے اٹھوں افراد کی میتیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں ہیں جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ۔

مزید خبریں :