پاکستان
13 فروری ، 2013

ہنزہ نگر کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری،بجلی اور گیس کی قلت

ہنزہ نگر کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری،بجلی اور گیس کی قلت

اسلام آباد…گلگت بلتستان اورمالاکنڈ ڈویژن کے بیشترعلاقوں میں موسم ابر آلود ہے ،ہنزہ نگر کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری جاری ہے ،کئی علاقوں میں اب بھی رابطہ سڑکیں بند ہیں مالاکنڈ کے بالائی علاقوں میں جزوی طور پرموسم ابر آلود ہے۔جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،سردی بڑھتے ہی بجلی اور گیس کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔جلانے کی لکڑی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان میں کے علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ہنزہ نگر کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری جاری ہے۔رابطہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے علاقے میں ایندھن اور اشیائے خورو نوش کی قلت ہوگئی ہے جس سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ملکہ کوہسار مری میں دھوپ چھاوٴں کا کھیل جاری ہے،جس سے موسم خوشگوار اور سردہوگیا ہے۔خوبصورت موسم کے مزے لینے سیاح بھی پہنچے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :