Time 06 اگست ، 2024
دنیا

تحفظ فراہم کیا جائے، بنگلادیشی پولیس ہڑتال پر چلی گئی

تحفظ فراہم کیا جائے، بنگلادیشی پولیس ہڑتال پر چلی گئی
گزشتہ روز ہونے والے مظاہروں میں 400 سے زائد پولیس تھانوں پر حملے ہوئے: پولیس حکام/ فائل فوٹو

ڈھاکا: مظاہرین کی جانب سے حملوں کے بعد بنگلادیش کی پولیس نے کام کرنے سے انکار کردیا۔ 

 عالمی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے بعد گزشتہ روز ہونے والے مظاہروں میں 450 سے زائد پولیس تھانوں پر حملے ہوئے اور متعدد  تھانوں کو آگ لگائی گئی جب کہ مظاہروں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک بھی ہوا۔

بنگلادیش پولیس سروس ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب تک ہمارے تمام اہلکاروں کی سکیورٹی یقینی نہیں بنائی جاتی تب تک ہم ہڑتال پر رہیں گے۔ 

ایڈیشنل ڈی آئی جی پولیس بنگلادیش سہیل رانا نے بھی اپنے بیان میں لوگوں سے پولیس پر حملے نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ پولیس فورس میں نہیں بلکہ لیڈرشپ میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے دوران طلبہ اور عام شہریوں کو ہلاک کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ 

مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ پولیس آج ڈھاکا کی سڑکوں سے غائب ہے اور ٹریفک پولیس کی جگہ بھی طلبہ نے ٹریفک کی صورتحال سنبھالنے کے فرائض انجام دیے۔ 

مزید خبریں :