پاکستان
13 فروری ، 2013

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی … کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ نہ رک سکا، شہر میں آج بھی خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر واقع نیو سبزی منڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2دکاندار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک تاجر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق تاجروں سے بھتا مانگا جارہا تھا اور دہشت گردی کی یہ کارروائی اسی کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔ تاجر کے قتل کے خلاف دکانداروں نے کچھ دیر کاروبار بند کرکے احتجاج بھی کیا۔ پیر آباد میں مکان سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی، مقتولہ کی شناخت سلمیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ کھارا در میں اللہ رکھا پارک کے قریب کچرا کنڈی سے محمدانور نامی ایک نوجوان کی لاش ملی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا، اس سے قبل عثمان آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد کاشف اور جنید زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :