پاکستان
13 فروری ، 2013

کرپشن ثابت ہوجائے تو آپ کا ہاتھ ، میرا گریبان ہوگا، شہباز شریف

کرپشن ثابت ہوجائے تو آپ کا ہاتھ ، میرا گریبان ہوگا، شہباز شریف

بورے والا … وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کو کوئی مائی کا لال ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت کردے تو آپ کا ہاتھ ہوگا اور میرا گریبان ہوگا۔ بورے والا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ دانش اسکول جیسی تعلیم پورے پاکستان میں کہیں نہیں دی جارہی، پاکستان صرف امیروں کا نہیں بلکہ غریبوں کا ہے۔ میرٹ پر طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے اور اب اجالا اسکیم شروع کی گئی ہے جس کے ذریعہ اندھیروں کو ختم کیا جائے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور میں غیر ملکی کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کررہے ہیں جبکہ اسلام آباد میں غیر ملکی سرمایہ دار اپنی جیبیں سی لیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر ملک کو غربت، جہالت، بے روزگاری، دہشت گردی اور کرپشن سے نکالنا ہے تو آپ کو سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کرنا ہوگا اور نواز شریف کو اقتدار میں لانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا گیا ہے اور اگر کوئی ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت کردے تو آپ کا ہاتھ ہوگا اور میرا گریبان۔

مزید خبریں :