13 فروری ، 2013
اسلام آباد … الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشانات کی فہرست میں گدھے کا نشان شامل کرنے سے انکار کر دیا، اس لئے آئندہ عام انتخابات میں کسی امیدوار یا پارٹی کو گدھے کا انتخابی نشان نہیں مل سکے گا۔ الیکشن کمیشن کو درخواست دی گئی تھی کہ انتخابات نشانات کی فہرست میں گدھے کا نشان شامل کیا جائے تاہم ای سی پی نے غور کے بعد گدھے کا نشان انتخابی فہرست میں شامل کرنے سے انکار کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کسی امیدوار یا پارٹی کو گدھے کا انتخابی نشان نہیں مل سکے گا، گھوڑے اور گدھے کی تصویر ایک جیسی لگتی ہے، انتخابی فہرست میں گھوڑے کا نشان شامل ہے اس لئے گدھے کا نشان فہرست میں شامل نہیں کرسکتے۔