13 فروری ، 2013
لاہور … صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ افغانستان کی قیادت میں امن عمل کی حمایت کرتے ہیں، توانائی بحران کے باعث پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل چاہتے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے یہ بات ایران کی مجلس شوریٰ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے کہی جنہوں نے وفد کے ہمراہ ان سے بلاول ہاوٴس اسلام آبادمیں ملاقات کی۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان سے افغان قیدیوں کی رہائی ہمارے خلوص کا ثبوت ہے۔ صدر زرداری نے پاک ایران دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے کیلئے موجودہ ٹیرف پر نظر ثانی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔