پاکستان
13 فروری ، 2013

نواز لیگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، افتخار اکبر رندھاوا

نواز لیگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، افتخار اکبر رندھاوا

ملتان … ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبر افتخار اکبر رندھاوا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز پولیس گردی کے ذریعے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار اکبر رندھاوا کا کہنا تھا کہ ان کے چچا اختر رندھاوا کی فوتگی پر تعزیت کیلئے ایم کیو ایم کی قیادت اور کارکنان کی بڑی تعداد ان کے آبائی علاقے میں پہنچی ہوئی تھی، اس دوران ڈی ایس پی جہانیاں نے میری عدم موجودگی میں میرے گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں سے بدتمیزی کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو پھر انتخابات کیسے ہو سکیں گے ۔بعد میں ایم کیو ایم کی قیادت اور کارکنان نے نواں شہر چوک پر پولیس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور ٹائر جلا کر روڈ کو چاروں طرف سے بلاک کر دیا، مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

مزید خبریں :