پاکستان
13 فروری ، 2013

سبی : عدالت نے قتل کے دو ملزمان کو سزائے موت سنا دی

سبی… سبی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس اے ایس آئی کے قتل کے الزام میں دو ملزمان کو دو،دو مرتبہ سزائے موت سنا دی۔ استغاثہ کے مطابق دونوں نامزد ملزمان وحید احمد اور ظریف پر گذشتہ سال سبی میں پولیس اے ایس آئی ارشاد احمد کو سبی کے علاقے بھٹہ ناکہ کے قریب قتل کرکے موٹرسائیکل چھینے کا الزام تھا۔سبی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ایم نواز خان بارکزئی نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو دو،دو مرتبہ سزائے موت سنادی، جبکہ ملزمان کو سزائے موت کے علاوہ 19،19سال قید اور 26،26لاکھ روپے جرمانہ کی رقم بھی ادا کرنا ہوگی۔

مزید خبریں :