13 فروری ، 2013
خیر پور … امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے خیرپور میں فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ پیر پگارا سے ملاقات کی۔ خیرپور میں پیر پگارا سے ملاقات میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ انتخابات نزدیک ہیں، امریکا، پاکستان کو جمہوری طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت اپنی 5 سال کی مدت پوری کر رہی ہے جس سے پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن دیکھنے میں آرہا ہے۔ رچرڈ اولسن نے پیر پگارا کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی جبکہ پیر پگارا پیر صبغت اللہ شاہ نے امریکی سفیر کو سندھی ٹوپی، اجرک اور دیگر تحائف پیش کئے ۔