دنیا
28 فروری ، 2012

بھارت :حکومتی پالیسیوں کے خلاف مزدور یونیوں کی ہڑتال

بھارت :حکومتی پالیسیوں کے خلاف مزدور یونیوں کی ہڑتال

نئی دہلی… بھارت میں حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف مزدور یونیوں کی ہڑتال کی کال پر مختلف ریاستوں میں ہڑتال کی جارہی ہے جس سے ٹرانسپورٹ اور بنک کے شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ہڑتال کی کال کی حمایت بھارت کی بڑی ٹریڈ یونینوں اور ہزاروں چھوٹی یونینوں نے کی ہے۔کیرالہ،مہاراشٹر اور کئی اور ریاستوں میں سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے اور کاروبار بند ہے۔اس کے علاوہ کئی علاقوں میں بینکنگ نظام بھی متاثر ہوا ہے تاہم ملک کے ایک اہم اوربڑے شہر کول کتہ میں ہڑتال کا اثر نظر نہیں آیا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق ہڑتال پر امن ہے، کئی شہروں میں مزدور یونینوں نے جلسے اور ریلیوں کا پروگرام ترتیب دیاہے۔بھارتی حکومت بجٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے سرکاری کمپنیوں کو فروخت کررہی ہے جس پر ٹریڈ یونینیں شدید تنقید کررہی ہیں۔اس کے علاوہ مطالبات میں مہنگائی پر قابو پانا، جومزدور جو ورکرز یونین میں نہیں ہیں انہیں سوشل سکیورٹی مہیّا کرنا اور لیبر قوانین نافذ کرنا شامل ہیں۔ کمیونسٹ جماعتوں کے اثروالی مغربی بنگال، تریپورہ اور کیرالہ کی ریاستوں میں ہڑتال سے معمولاتِ زندگی زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :