پاکستان
13 فروری ، 2013

نااہلی ختم ہوئی تو الیکشن لڑوں گا ورنہ گھر بیٹھوں گا، یوسف رضا گیلانی

نااہلی ختم ہوئی تو الیکشن لڑوں گا ورنہ گھر بیٹھوں گا، یوسف رضا گیلانی

لاہور … سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ان کی نااہلی ختم ہوگئی تو الیکشن لڑیں گے ورنہ گھر بیٹھ جائیں گے، 2 صوبوں کی بات کرکے پوائنٹ اسکورنگ کی جارہی ہے۔ لاہورمیں صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نون لیگ والے 5 سال بعد 2 صوبے بنانے پر راضی ہوئے ہیں، جب یہ بن گئے تو وہ کہیں گے ہزارہ کو بھی صوبہ بنائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جن صوبوں پر اتفاق رائے ہے پہلے وہ تو بنائے جائیں، جنوبی پنجاب کے 2 صوبے بناکر اسے سینیٹ کی 48 سیٹیں کیسے دیں گے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبہ کامیاب ہوگا تو دیکھیں گے ۔

مزید خبریں :