پاکستان
13 فروری ، 2013

پاکستان اور سعودی عرب میں حج 2013ء کا معاہدہ ہوگیا

پاکستان اور سعودی عرب میں حج 2013ء کا معاہدہ ہوگیا

جدہ … پاکستان اور سعودی عرب حکومت کے درمیان سال 2013ء کے حج کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے، رواں سال ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ جدہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدے پر وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ اور سعودی وزیر حج بندر الحجار نے دستخط کئے۔معاہدے کے مطابق اس سال ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، رواں سال 40 ہزار عازمین براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گے جبکہ عازمین کیلئے حج کیلئے رہائش 4 اسکوائر میٹر پر ہوگی۔

مزید خبریں :