پاکستان
13 فروری ، 2013

جے یو آئی (ف) کا اے این پی کی امن کانفرنس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد… جمعیت علمائے اسلام (ف ) نے عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے د ہشت گردی کی روک تھا م کیلئے منعقد کی جانے والی امن کانفرنس میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ جے یوآئی ایف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد امجد خان نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ ان کی جماعت کا وفد سینیٹر عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں عوامی نیشنل پارٹی کی امن کانفرنس میں شرکت کریگا۔

مزید خبریں :