13 فروری ، 2013
کراچی…کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے صدر کے علاقے میں ہوٹل پر چھاپہ مارکر 4 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان کے مطابق صدر کے علاقے میں مقامی ہوٹل پر غیر ملکیوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔جہاں موجود 4 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ، پولیس کے مطابق کراچی میں جاری دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں غیر ملکی افراد کے ملوث ہونے کے شبے میں صدر اور کینٹ اسٹیشن میں واقع ہوٹلوں پر چھاپے مارے گئے، حراست میں لئے گئے افراد کے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات بھی قبضے میں لئے گئے ۔