Time 08 اگست ، 2024
پاکستان

پنجاب: نااہل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے فوری اختیارات واپس لینے کا فیصلہ

پنجاب: نااہل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے فوری اختیارات واپس لینے کا فیصلہ
غیرذمہ دار پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف پیڈا کے تحت کارروائی ہوگی: سیکرٹری داخلہ/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب میں  نااہل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے فوری اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل سے چیئرپرسن پرائس کنٹرول ٹاسک فورس سلمیٰ بٹ نے ملاقات کی جس دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کےلیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ نااہل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے فوری اختیارات واپس لیے جائیں جب کہ غیرذمہ دار  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف پیڈا کے تحت کارروائی ہوگی۔ 

انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامی افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور پرائس کنٹرول میکنزم کی نگرانی کریں جب کہ گندم کی دیگر صوبوں میں ترسیل کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔ 

چیئرپرسن پرائس کنٹرول ٹاسک فورس سلمیٰ بٹ نے بتایا کہ اتوار بازاروں میں شہریوں کےلیے سہولت پیدا کر رہے ہیں تاکہ اعتماد بحال ہو جب کہ تمام بڑے شہروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو روزانہ مانیٹر کررہے ہیں۔ 

مزید خبریں :