پاکستان

سندھ حکومت کا سول کورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ

سندھ حکومت کا سول کورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ
فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے سندھ سول کورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سول کورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں براہ راست رٹ اختیار کو ختم کرنے کیلئے کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں براہ راست رٹ اختیار سماعت میں دیوانی مقدمہ داخل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق براہ راست رٹ اختیار سماعت سے 25 ہزار مقدمات سندھ ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رولز میں ترمیم سے دیوانی مقدمات براہ راست سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں ہوسکیں گے، رولز میں ترمیم سے سائلین ماتحت سول کورٹس سے ہوکر سندھ ہائیکورٹ اپیل میں جائیں گے۔

مزید خبریں :