Time 08 اگست ، 2024
کھیل

گالف چیمپئن شپ: گالفر محمد قاسم ’ ہول ان ون‘ کرکے 2 کروڑ کی گاڑی جیت لی

گالف چیمپئن شپ: گالفر محمد  قاسم ’ ہول ان ون‘ کرکے 2 کروڑ کی گاڑی جیت لی
محمد قاسم ڈی ایچ ایف گالف کلب کراچی کے پروفیشنلز گالفرز ہیں جو گالف کی کوچنگ اور کیڈی کے فرائض سر انجام دیتے ہیں/ فوٹو جیونیوز

چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ میں کوچنگ اور کیڈی بن کر گزر بسر کرنے والےگالفر محمد قاسم نے 2 کروڑ روپے کی قیمتی گاڑی جیت لی۔

محمد قاسم ڈی ایچ ایف گالف کلب کراچی کے پروفیشنلز گالفرز ہیں جو گالف کی کوچنگ اور کیڈی کے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

گالفر محمد قاسم نے چیمپئن شپ میں ہول ان ون (whole in ONE) کا کارنامہ انجام دے کر 2 کروڑ روپے کی بیش قیمت گاڑی جیت لی ہے۔

محمد قاسم نے کراچی گالف کلب کے ریڈ کورس کے ہول نمبر تین پر کیا۔

اس موقع پر جیو نیوز سے گفتگو میں محمد قاسم کا کہنا تھا کہ خالی ہاتھ آیا تھا قیمتی گاڑی جیت لی لیکن گاڑی چلانا نہیں آتی کیوں کہ میں موٹر سائیکل چلاتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی تو جیت لی پیٹرول کا خرچہ نہیں اٹھا سکتا لہٰذا اس گاڑی کو فروخت کرکے گھرکےحالات بہتر بناؤں گا۔

واضح رہے کہ ’ ہول ان ون ‘میں گالفر کیلئے ایک ہی شاٹ میں گیند کو ہول میں پہنچانا ہرگز آسان نہیں، کسی بھی گالفر کیلئے ٹورنامنٹ جیتنا اہم ہوتا ہے لیکن ’ہول ان ون ‘ اس سے بھی اہم کارنامہ ہے کیوں کہ یہ کارنامہ ماہر ترین کھلاڑی بھی شاذ و نادر ہی انجام دے پاتے ہیں۔

مزید خبریں :